پشاور( وقائع نگار )ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس آج بروزبدھ6مارچ 2024ساڑھے 4بجے عصر سروسز کلب پشاور صدر میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس کا موضوع ’’ماہِ صیام اور تزکیہ نفس ‘‘ رکھا گیا ہے ۔اجلاس میں مہمان مقررپروفیسر ذوالقرنین القرنی ،شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی ،اور اراکین شوریٰ ہمدردمذکورہ موضوع پراظہار خیال کریں گے۔فاؤنڈیشن کے سربراہ کے مطابق ان کی صوبے کیلئے بڑی خدمات ہیں اور ہر موقع پر مشکلات کا شکار افراد کی مدد کرتے ہیں۔