پشاور(خصوصی نامہ نگار)واپڈا نے پی اے ایف کو21-25، 22-25اور19-25سے شکست دیکر قومی انڈر20جونیئر والی بال چیمپئن شپ جیت لی،خیبر پختونخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، رکن صوبائی اسمبلی سید قاسم علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، سابق ناظم ارباب محمد عاصم‘ سیکرٹری پاکستان والی بال فیڈریشن شاہ نعیم ظفر‘آرگنائزنگ سیکرٹری اور سیکرٹری خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار چمکنی‘سیکرٹری پنجاب ایم پی جاوید‘سیکرٹری سندھ شاہد مسعود‘ سیکرٹری اے جے کے سردار فاروق‘ والی بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر فقیر محمد اعوان بھی موجود تھے۔ تیسری پوزیشن کیلئے ہونیوالے میچ میں خیبر پختونخوا نے پاکستان بورڈز کو تین صفر سے ہرایا۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں واپڈا نے پاکستان ایجوکیشن بورڈ اور پی اے ایف نے خیبر پختونخوا گرین شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ چیمپئن شپ میں 11ٹیموں نے حصہ لیا۔