پیرس (رضا چوہدری) پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی سرپرستی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم کرے گی بلکہ اتحادیوں سے مل کر ملک میں سیاسی استحکام کا ماحول بحال کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے میاں شہباز شریف کے بطور وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بطور وزیر اعلیٰ منصب سنبھالنے کے خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما سید جمال خالد کی طرف سے پرتکلف عشائیہ اور کیک کا ٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرپرست سردار ظہور اقبال راجہ، علی اصغر، پروگرام آرگنائزر سید خالد جمال، ن لیگ کشمیر ونگ کے رہنمانعیم چوہدری ،نائب صدر حاجی نثار احمد، یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری عبدالقادراور چوہدری عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کٹھن معاشی حالات میں حکومت سنبھال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک پاکستان کو معاشی داخلی بحرانوں سے نکالے گی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی ضرورت پی آئی اے کی یورپ کے لئے بحالی کے لئے اقدامات کریں گے۔اب پاکستان قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنی نئی راہوں کا تعین کرے گا۔ دنیا کے سامنے اب پاکستان ایک ترقی یافتہ پاکستان بن کر ابھرے گا ۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا کیاگیا اور نعرے بازی کی گئی۔