لاہور(ایجنسیاں)پنجاب کی18رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب نے حلف لیا‘ کابینہ میں 13نئے چہرے شامل ہیں ‘نومنتخب وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو منصوبہ بندی و ترقیات ،عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات، مجتبی شجاع الرحمن کو وزارت خزانہ ‘شافع حسین کو وزیر صنعت و تجارت کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر‘ شیر علی گورچانی کو معدنیات ‘فیصل ایوب وزیر کھیل ، خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق ، بلال یاسین وزرات خوراک اوررمیش سنگھ وزیر اقلیتی امور ‘ صہیب احمد ملک سول اینڈ ورکس اوربلال اکبرخان کووزیر ٹرانسپورٹ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محمد عاشق حسین شاہ کو زراعت، کاظم پیرزادہ آبپاشی اوررانا سکندرکو اسکول ایجوکیشن، خواندگی غیر روایتی بنیادی تعلیم کا قلمدان دیا گیا۔
خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ جبکہ خواجہ سلمان محکمہ اسپشلائزاڈ ہیلتھ کیئر ،ذیشان رفیق محکمہ بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت دی گئی ہے۔ شعیب احمد ملک کو کمیونی کیشن اینڈورکس کاقلمدان دیاگیاہے ۔