• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سمیت گرفتار PTI رہنماؤں کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

اسلام آ باد (آئی این پی )تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کروادی ۔ قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد و دیگر خواتین اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار صحافیوں کو بھی رہا کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید