اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے عدالتی حکم کے باوجود ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ویڈیو لنک پر عدالت کے روبرو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بتائیں کیوں نہ انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی وکلاعدالت میں پیش ہوئے۔