کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہا کہ 27فروری کے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ حکم کے باوجود سڑکوں کو بند کیا گیا اور ٹریفک کو روکا گیا۔ جس پر وضاحت کے لئے توہین عدالت کی کارروائی پر ڈی آئی جی ٹریفک، آپریشن اور ایس ایس یو کے افسران کو طلب کیا گیا۔