پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میڈیکل کالج میں دو روزہ 17 ویں قومی انڈر گریجویٹ ریسرچ کانفرنس شروع ہوگئی، ماہر تعلیم اور محقق پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید انور، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان اور پرنسپل پشاور ڈینٹل کالج پروفیسر شمیم اختر، ماہرین طب اور محققین نے تقریب میں شرکت کی ۔ تحقیقی کانفرنس ملک کے مختلف طبی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ابھرتے ہوئے محققین کو اکٹھا کرنے کے لئے منعقد کیاگیا ہے جس کا مقصد نوجوان محققین کو تحقیقی کام پیش کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔