• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی آر کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد ندیم نے شہری کو حبس بے جامیں رکھنے پر سی سی پی او پشاور کو ایس ایچ اوتھانہ کوتوالی کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ حکم عدولی کی صور ت میں سی سی پی اوکو 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔ فاضل عدالت نے حبس بے جاکی درخواست پر سماعت شروع کی تو اس موقع پر درخواست گزار سلیمان نے عدالت کو بتایاکہ تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او اعزازعالم نے اسکے بھائی کو دو روز قبل غیر قانونی طور پر تھانے میں پابند سلاسل کررکھا ہے ،جس پر عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مارکر داؤد نامی شخص کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر بازیاب ہونے والے شخص نے عدالت میں بیان دیاکہ مجھے ایس ایچ او کوتوالی نے دو دن سے تھانے میں حبس بے جامیں رکھا
پشاور سے مزید