• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، غیرقانونی بھرتیوں میں گرفتار دو ڈاکٹروں سمیت چار ملزمان ضمانت پر رہا

پشاور (نیوزرپورٹر)سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا بابر علی خان نے نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتی کے مقدمے میں گرفتار دو ڈاکٹروں سمیت چار ملزمان کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق درخواست گزاروں ڈاکٹر نظام درویش ، بورڈ آف گورنرز ممبر ڈاکٹر جھانگیر سپرٹنڈنٹ ھمایون اور فاروق پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا الزام ہے ۔ درخواست گزاروں کو ایک ہفتہ قبل اینٹی کرپشن نے چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا مقدمے میں دو ملزمان ابھی تک روپوش ہیں ۔
پشاور سے مزید