پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے والے ملازمین پر مشتمل پنشنرز گروپ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم ہوید سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بنیادی حقوق دیئے جائیں۔ پنشنرز گروپ کی جانب سے وائس چانسلر کو لکھے گئے خط میں اپیل کی گئی کہ معاملے کو سنڈیکیٹ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر کے بلا تاخیر حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ اور آرڈرلی الاؤنس کو نئے مقررہ ریٹ کے مطابق بقایا جات سمیت ادا کیا جائے۔