• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 علاقوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) وحدت روڈ پر ڈاکولوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔گجرپورہ میں ڈاکو رضا کے گھر سے3لاکھ75 ہزار اور 2تولے زیوارات ، سبزہ زار میں آصف سے 2لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون ، سمن آباد میں تیمور اور فیملی سے 80 ہزار اور موبائل فون ، چو ہنگ میں ساجد سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون ، شاہدرہ میں عابد سے60 ہزار روپے ، نواں کوٹ میں 42 ہزار اورموبائل فون، سول لائن میں احسان سے 27 ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،شاہدرہ ٹاون میں زاہد کے گھر 4لاکھ کی چوری ہوگئی ، جبکہ برکی، ریس کورس، ڈیفنس سے کاریں اور گلشن اقبال چوہنگ، راوی روڈ ،مسلم ٹاون اور گڑھی شاہو سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
لاہور سے مزید