• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف لاڑکانہ کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کا انتخاب

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ میں وائس چانسلر کی تلاش کیلئے قائم کمیٹی نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے۔ پہلے نمبر پر قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے پی وی سی ڈاکٹر زاہد حسین ابڑو، دوسرے نمبر پر آئی بی اے سکھر کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر مدد علی شاہ اور تیسرے نمبر پر جامعہ سندھ کے شعبہ معاشیات کے چیرمین ڈاکٹر رفیق چانڈیو کو رکھا گیا ہے۔ تلاش کمیٹی کے ایک بیوروکریٹ رکن نے جنگ کو بتایا کہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرنے کے بعد تینوں نام کلیئرنس کے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس بھیج دیئے گئے ہیں تینوں ناموں کی کلیئرنس کے بعد نام وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس جائیں گے جہاں وہ تینوں امیدواروں کا خود انٹرویو کرکے حتمی امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے پہلے روز 13امیدواروں نے انٹرویوز ہوئے جبکہ دوسرے روز 16امیدواروں نے انٹرویوز دیئے۔ جن 29امیدواروں کو شارٹ لسٹ گیا ان میں منظور علی ابڑو، ڈاکٹر جان محمد مری، ڈاکٹر اعجاز سومرو ، ڈاکٹر فیض محمد شیخ، ڈاکٹر عبدالفتح چانڈیو، ڈاکٹر اظہر علی شاہ، ڈاکٹر عبدالستار شاہ، امام الدین کھوسو، ڈاکٹر امیر حسین شر، ڈاکٹر منیر حسین شاہ، ڈاکٹر ریاض شیخ، ڈاکٹر نبی بخش ناریجو، ڈاکٹر مشتاق جاریچو، ڈاکٹر زاہد چنڑ، ڈاکٹر ارشد سلیم، ڈاکٹر در محمد پٹھان، ڈاکٹر مدد علی شاہ، ڈاکٹر مینہون خان لغاری، ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ڈاکٹر قمر دین مہر ، ڈاکٹر رفیق چانڈیو ، ڈاکٹر ریاض حسین سومرو، ڈاکٹر عبدالستار جمالی، ڈاکٹر سراج الحق، ڈاکٹر عثمان کیریو ، ڈاکٹر وقار عادل، ڈاکٹر وزیر بلوچ، ڈاکٹر زاہد چنڑ، ڈاکٹر زاہد ابڑو، شامل تھے ۔ تلاش کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے کی جبکہ سیکرٹری بورڈز و جامعات نور احمد سموں، سکریٹری ایچ ای سی معین صدیقی ، سیکرٹری کالجز صدف انیس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹ سہیل اکبر شاہ اور ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید