کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کا اجلاس ضلعی صدر ارباب اقبال کاسی کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے پیش کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت، میر محمد اسماعیل بنگلزئی،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ، اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ، ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ، ملک محمد سعید، سفر خان، بابر مقصود ،جوائنٹ جنرل سیکرٹری محمد زبیر ودیگر موجود تھے۔اس موقع پر نئے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارباب اقبال، جاوید اقبال و دیگر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) ضلع کوئٹہ کی حالیہ انتخابات میں کارکردگی نمایاں رہی اور سب عہدیداروں اور کارکنوں نے صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ورکر بن کر کام کیا اور ثابت کیا کہ ہم قائد نوازشریف کے سچے سپاہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ نے ثابت کیا کہ کل بھی کوئٹہ نوازشریف کا تھا اور آج بھی ہے۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ اور رکن اسمبلی زرک خان مندوخیل کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ جمال شاہ کاکڑ اور زرک خان مندوخیل کو وفاقی و صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے۔ دریں اثناء ضلعی کابینہ کے ارکان نے صدر ارباب اقبال اور جنرل سیکرٹری جاوید اعوان کی قیادت میں نومنتخب رکن اسمبلی زرک مندوخیل سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔