• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی بندش کے باعث سی ایچ کیو کے ملازمین تشویش کا شکار ہیں ،کوئٹہ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم بلوچ ، میر یوسف بنگلزئی ، ہاشم بازئی ، عبداللہ جان اور سلیم شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کوئٹہ میں تنخواہوں کی بندش کے باعث ملازمین بےچینی اور مشکلات کا شکار ہیں۔مہنگائی اور بے روزگاری کے اس ماحول میں ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا مقصد ان کے منہ سے نوالہ چھیننا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ادارے میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ لیکن حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کے متعلقہ ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئےہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان ، اسپیشل سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ چلڈرن ہسپتال کو مزید تباہی سے بچانے کےلیے اقدامات کیے جائیں ۔ ادارے کو اس حال پر پہنچانے والے کرداروں کو قرار واقعی سزادی جائے۔
کوئٹہ سے مزید