اسلام آباد (اے پی پی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شریکِ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان و قائدین، سینیٹرز اور منتخب ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔وزیرِ اعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔