• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے سے عام انتخابات پھر ڈی ریل ہوسکتے تھے، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے سے عام انتخابات پھر ڈی ریل ہو سکتے تھے لیکن ہم نے چھٹیوں پر جانے سے پہلے رات کو بیٹھ کر اس آرڈر کیخلاف کیس سنا۔ ہم چاہتے تھے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین جج بیٹھ کر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق کیس سنیں لیکن جسٹس اعجاز الاحسن نے بنچ میں شامل ہونے سے انکار کیا جس پر ہم نے اگلے سینئر جج کو ساتھ بٹھا کر رات 12 بجے فیصلہ سنا دیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ رات گئے کیس سن کر فیصلہ نہ کرتے تو صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن کی مقرر ہ تاریخ پر انتخابات نہ ہوتے۔ چیف جسٹس نے جسٹس سردار طارق مسعود کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ جسٹس طارق مسعود لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے کے حقدار تھے۔
اہم خبریں سے مزید