کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں پب جی میں ہاری رقم پوری کرنے کیلئے بچہ اغوا کر کے مار ڈالا، ملزم گرفتار، ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ عدیل اکبر گجر نے کہا ہے کہ ہزار گنجی کلی رئیسانی سے18روز قبل اغوا ہونے والے تین سالہ بچے کی لاش برآمد کر کے اغوا کار اور قاتل ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے تعاون سے گرفتار کر لیاگیا ہے۔ملزم مقتول بچے کا ہمسایہ ہے اور سات لاکھ روپے تاوان کے لیےاغواء کیا۔ لاکھوں روپے وصول بھی کئے ملزم بیس نیٹ پپ جی گیم میں اپنے والد کے چھ لاکھ روپے ہار گیا تھا۔