• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی کے چارکنفرم کیس رپورٹ

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) رواں برس یکم جنوری سے اب تک ڈینگی کے چارکنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو علاج معالجے کےبعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ انسداد ڈ ینگی مہم میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی حدود میں موجود کباڑخانوں اور قبرستانوں میں خصوصی ڈ ینگی سر ویلنس کروائی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راولپنڈی ضلع میں یکم جنوری سے اب تک 14 یف آئی آرز، 32الان، 7عمارتیں سربمہر اور 15 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید