اسلام اباد( آئی این پی )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری ایوان میں اکٹھے داخل ہوئے تو حکومتی اراکین قومی اسمبلی و سینٹرز نے ڈائس بجا کر ان کا استقبال کیا۔ہفتے کے روز ہونے والے قومی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے موقع پر جب وہ اکٹھے ایوان میں داخل ہوئے تو اتحادی حکومت میں شامل تمام قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران نے ان کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے ان کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔دونوں طرف سے دیر تک نعرے بازی کی گئی۔