اسلام آباد( آئی این پی)قومی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے موقع پر آصف علی زرداری نے مہمانوں کی گیلریوں میں جا کر اپنی بیٹیوں آ صفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کے ہاتھوں کا بوسہ لیا اور ان سے ملاقات کی۔ہفتے کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب صدارتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ ہو رہی تھی تو آصف علی زرداری نے مہمانوں کی گیلریوں میں جا کر دیگر لوگوں کے علاہ اپنی بیٹیوں سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے دونوں بیٹیوں کے ہاتھوں پر بوسہ لیا۔