• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹ امپائر محبوب شاہ اسپتال میں داخل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)1987میں کول کتہ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ورلڈ کپ کرکٹ فائنل سپر وائز کرنے والے سابق ٹیسٹ امپائر محبوب شاہ مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ وہ گذشتہ دنوں کراچی میں اپنے گھر کے باتھ روم میں گرگئے تھے ۔85سالہ محبوب شاہ کے اہل خانہ نے ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ انہیں28ٹیسٹ اور32ون ڈے انٹر نیشنل میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔

اسپورٹس سے مزید