پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان پر بنائے گئے سارے کیسز بے بنیاد اور غیر قانونی ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا فری اینڈ فیئر ٹرائل کرکے فوری طور پر رہا کیا جائے،عمران کوقانو نی گھڑی لینے پرسزا، منی لا نڈ رنگ کرنے والے وزیراعظم ،غیر قا نو نی گا ڑیاں لینے والے آ صف زرداری صداور مریم نو از وزیر اعلی پنجاب بن گئیں،انہوں نے سا ئفر کیس کے لئےجوڈ یشل کمیشن بنانےکا مطا لبہ بھی کیا۔عمران خان کو توشہ خانہ سے ایک چیز قانونی طور پر لینے کی سزا دی جارہی ہے جبکہ آصف زرداری غیر قانونی طریقے سے توشہ خانہ سے قیمتی گاڑی لینے کے باوجود ملک کے صدر بن گئے ہیں ،اسی طرح مریم نواز نے کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود توشہ خانہ سے گاڑی لی ہے اوروہ وزیراعلیٰ پنجاب بن گئی ہیں، شہباز شریف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے باوجود ملک کے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اتوار کے روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سائفر کیس عمران خان اور ان کی حکومت کے خلاف ایک سازش ہے۔