ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی صوبائی حلقہ 218 کے نائب صدر نذیر کاٹھیا کے زیرا اہتمام آصف علی زرداری کی بطور صدر پاکستان کامیابی پر جشن کی تقریب کا انقاد کیا گیا، تقریب سے مہمان خصوصی رانا انس، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران، نذیر کاٹھیا، صدر انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ مہر شاکر، ملک ظفر اعوان، عروش اعوان، ملک افتخار علی، طارق شاد سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی تاریخی کامیابی اور صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کی جمہوریت پسند عوام اور پارٹی کارکنان و جیالے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔