لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں چودھری اسلم گل ،عثمان ملک،رانا عرفان اور راؤ خالدنے آصف علی زرداری کو ملک کا 14واں صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایوان صدر صحیح معنوں میں ایوان مفاہمت کا کردار ادا کریگا۔ رانا جمیل منج نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے۔