• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایس ریلیف کے تعاون سے سیلاب متاثرین گوادر کیلئے امدادی سامان روانہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (کے ایس ریلیف) پاکستان کے تعاون سے این ڈی ایم اے نے گوادر کے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی سامان روانہ کر دیا۔ ہزاروں راشن بیگز‘ شیلٹرز اور دیگر اشیاء پر مشتمل 875 ٹن امدادی سامان بذریعہ کنٹینرز اسلام آباد سے گوادر کیلئے روانہ کئے گئے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی‘ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور این ڈی ایم اے حکام شریک تھے۔
اسلام آباد سے مزید