کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، ڈاکٹر منصور احمد، عمر فاروق ایڈووکیٹ اور احمد شاہ ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ایک فراڈ کمپنی بن چکی ہے، ایک سے گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دوسری جانب غریب عوام سے بھاری بھرکم بلوں کی مد میں کروڑوں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ شدید سردی میں عوام گیس سے محروم ہیں جبکہ کمپنی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔میٹر تبدیلی، سرچارج اور دیگر جرمانوں کی مد میں عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس ظلم و زیادتی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور جو افسران اس ظلم میں ملوث ہیں انہیں ضرور سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی پریشر کو فوری طور پر بحال کرے ورنہ عوام کے ساتھ کمپنی کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔