• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاری رحمت اللہ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے دوسری بار صدر منتخب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ پینل کےقاری رحمت اللہ کاکڑ صدر اور پروفیشنل پینل کے بلاول کھوسہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ ہفتہ کو بلوچستان ہائی کورٹ بلڈنگ میں ہوئی۔جس میں وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انتخابات میں پروفیشنل پینل اور انڈیپنڈنٹ پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں انڈیپنڈنٹ پینل کے قاری رحمت اللہ کاکڑ 334ووٹ لے کر صدر جبکہ پروفیشنل پینل کے بلاول کھوسہ 475ووٹ لے کر جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔اسی طرح عمیرہ منیر نائب صدر ،ملک تنویر اسلم شاہوانی نائب صدر سریاب،نصیب اللہ آغا نائب صدر کچلاک،خالد ناصر جوائنٹ سیکریٹری،اصغر مندوخیل فنانس سیکریٹری اورکمال بنگلزئی لائبریری سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
کوئٹہ سے مزید