کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ رمضان سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے نماز تراویح کے موقع پر پولیس اورایف سی کے جوان تعینات ہونگے کرائم پر قابو پانے کے لئے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سختی سے اپنا کردار ادا کریں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس اور ایس ڈی پی اوز لیٹر آف ڈسپلیزر بھی دیئے گئے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز رمضان میں سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی سیکورٹی تمام ایس پیز ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ محمد جواد طارق نے کہا کہ پولیس تراویح کی ادائیگی کے دوران مساجد، امام بارگاہوں کے علاوہ مارکیٹوں اور دیگر مقامات کی سیکورٹی کو فول پروف بنانا ہے ۔