• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کا اجلاس

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی چیئرپرسن کونسل آف کمپلینٹس درچین مری نے کہا ہے کہ عوام کو براڈ کاسٹ میڈیا ڈسٹری بیوشن سروس کے خلاف اپنی شکایات بذریعہ ای میل، ٹیلی فون پر درج کر سکتے ہیں تاکہ کونسل اس پر قانونی کاروائی کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آف کملینٹس میٹنگ کے دوران پیمرا ریجنل آفس کوئٹہ میں منعقدہ تعارفی اجلاس کے شرکاء سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اجلاس میں دوسرے ممبران افضل مراد ،عالم زیب مری ،مریم تنویر، سیکرٹری کونسل آف کمپلینٹس شاکر خان زئی ،ریجنل ڈائریکٹربھی موجود تھے نئے اراکین کونسل کو پیمرا ٓر ڈینس، قوانین ریگولیشن اور کونسل کے مجوزہ اختیارت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید