• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز کاکڑ اسلامی جمعیت طلباء ضلع کوئٹہ کےناظم،عطاء الرحمان مندوخیل جنرل سیکرٹری مقرر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلباء ضلع کوئٹہ کے ذمہ داران کا تقسیم کار کے حوالے سے اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جس میں مشاورت سے سیشن 2024,25 کیلئے ایازخان کاکڑ کو اسلامی جمعیت طلباء ضلع کوئٹہ کا ناظم ، عطاء الرحمٰن مندوخیل کو جنرل سیکرٹری ، شعیب خان کاکڑ کو ناظم تعلیم زون کوئٹہ ، دین محمد مگسی ناظم علاقہ سریاب ، حزیفہ رئیسانی صدر بزم ساتھی کوئٹہ ، فاروق خان کاکڑ کو ناظم علاقہ ائرپورٹ روڈ ، الیاس اخونذادہ ناظم کالجز ، آصف بگٹی انچارج تنظیم و ترتیب ، محمد اقبال ناظم نشرواشاعت مقرر کیے گئے ۔ اجلاس میں دیگر حلقہ جات کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ ہوا کہ تین چار دن میں دیگر ذمہ داران کا بھی تقررکیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید