ملتان (سٹاف رپورٹر) پاک اٹالین ماڈرن سنٹر ملتان میں چوک میتلا کے رہائشی مریض میں ایڈز کے مرض کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ چوک میتلا کے رہائشی جھلسے ہوئے مریض کی ابتدائی رپورٹ میں ایڈز کے مرض کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ہے جس کے بعد متاثرہ مریض کے الائزا سمیت دیگر ٹیسٹ بھی تجویز کئے گئے گئے ہیں تاکہ مرض کی تصدیق ہو سکے۔