اسلام آباد ( جنگ نیوز) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے رہنما مظہر شاہ، توقیر عباسی، حسین طارق راجہ نے آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی فہم وفراست سے ملک کی تمام جمہوریت پسند قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ملک میں جمہوریت کے استحکام اور فروغ کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لا کر عوامی مسائل کو حل کروانے میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔