• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں 17اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی مری نے بھی 17اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کردیا ہے۔بیسن،کالے چنے کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ریٹیل میں سفید چنا درمیانہ 328روپے کلو،کالا چنا 240 روپے،بیسن 250روپے،دال چنا موٹی 250 روپے،دال چنا باریک 226روپے،دال مونگ دھلی ہوئی 292روپے،کھلا دودھ 175سے 195 روپے لٹر، دہی 210 روپے، چھوٹا گوشت 1600 روپے، بڑا گوشت 800 روپے کلو مقرر کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید