• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی کا اعتراف، سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی انتخابات دھاندلی والی گفتگو کے بعد سے اب تک مسلسل روپوش ہیں ،سابق کمشنر راولپنڈی اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر بھی دستیاب نہیں ہیں۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے لیاقت علی چٹھہ کے مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو 15 اپریل تک لیاقت علی چٹھہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید