راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ کے 18مارچ تا30مارچ اور یکم اپریل تا13 اپریل ڈیوٹی روسٹرز جاری کردئیے گئے ۔18مارچ تا30 مارچ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پانچ ججز ہوں گےجبکہ یکم تا13اپریل کے دوران چار جج ہوں گے۔ پہلے روسٹر میں جسٹس اسجد جاوید گورال شامل ہیں جو 22مارچ تک راولپنڈی بنچ میں فرائض انجام دینگے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس صداقت علی خان ،جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس جواد حسن بھی راولپنڈی بنچ میں13اپریل تک کام کرینگے۔