• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ ضمنی انتخاب: پی پی 4، ن لیگ، JUI ایک ایک نشست پر کامیاب

اسلام آباد(ایجنسیاں) سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 4 جبکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست جیت لی۔یوسف رضاگیلانی ‘ سیف اللہ دھاریجو‘اسلم ابڑو‘میرعبدالقدوس بزنجو ‘میر دوستین ڈومکی اور عبدالشکور سینیٹرزمنتخب ہوگئے ۔ سینیٹ کے لیے بلوچستان اسمبلی کی 3، سندھ اسمبلی کی 2 اور اسلام آباد کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی‘اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کو 88ووٹ ملے۔سندھ سے سینیٹ کی دو جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سیف اللہ دھاریجو58اور اسلم ابڑو57ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں‘بلوچستان اسمبلی سے پیپلز پارٹی کےقدوس بزنجو23ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن کے میر دوستین ڈومکی نے 17ووٹ حاصل کیے، جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید