• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کے دورے پر روس چلے گئے

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کے دورے پر روس چلے گئے۔روس کے چیف الیکشن کمشنر اور ایس سی او کی دعوت پر سکندر سلطان راجہ روس گئے ہیں جہاں وہ صدارتی الیکشن میں مبصر ہوں گے۔واضح رہے کہ روس میں صدارتی انتخابات کیلئے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا، 4امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم یقینی ہے کہ71برس کے ولادیمیر پیوٹن ہی ایک بار پھر6برس کیلئے صدر منتخب کرلئےجائیں گے۔ یہ روس کے آٹھویں صدارتی انتخابات ہیں، 15مارچ کو شروع ہونیوالی ووٹنگ 16اور 17مارچ کو بھی جاری رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید