• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے معروف کارکن حسین نقی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حسین نقی کی آزادیٔ صحافت، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور ان کے صحافی ساتھیوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین۔
ملک بھر سے سے مزید