• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح، ٹیپو عثمان

مانچسٹر (این این آئی)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، اوور سیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بطور پاکستانی ہائی کمشنر چارج سنبھالنے کے بعد ان کا مانچسٹر کا یہ پہلا دورہ تھا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن اور اس کے ذیلی قونصلیٹ کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھول دیئے گئے ہیںیہی وجہ ہے کہ اب ہر روز صبح ایک گھنٹہ واک ان سروس شروع کی گئی ہے تاکہ عوام الناس پہلے آئیں کی بناء پر بغیر اپائنٹمنٹ اور بغیر کسی سفارش کے اپنے قونصلر امور کی انجام دیہی کر سکیں ۔

ملک بھر سے سے مزید