• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو صوبوں سے متعلق حتمی طور پر بولنا ہوگا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کھل کر بحث کرنی چاہیے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے صوبوں سے متعلق حالیہ مؤقف پر گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اس معاملے پر نواز شریف کا اظہارِ خیال اہمیت رکھتا ہے۔ نواز شریف کو صوبوں سے متعلق حتمی طور پر بولنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس موضوع پر مناسب انداز میں بات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے اپنا وقت لے رہے ہیں۔ عوام کا ریاست سے رشتہ اسی وقت مضبوط ہو سکتا ہے جب انہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا ریاست سے رشتہ کمزور ہو رہا ہے اور وسائل کی غیر مساوی تقسیم سے محرومی اور احساسِ تفاوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید