• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ انصاف کے لئے ہائیکورٹ پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مصطفی عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مسلسل تاخیر کے خلاف مقتول کی والدہ کی درخواست پر پراسیکیوشن، ملزم ارمغان کے وکلا اور دیگر کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مسلسل تاخیر کے خلاف مقتول کی والدہ وجیہہ عامر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن، ملزم ارمغان کے وکلا اور دیگر کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست گزار وجیہہ عامر نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ 2024 میں میرے بیٹے مصطفی عامر کو قتل کیا گیا۔ مقدمے کی باقائدہ سماعت اب تک شروع نہیں ہوسکی۔ ملزم ارمغان اور اس کے اہلخانہ کبھی وکیل تبدیل کرلیتے ہیں کبھی جج کے خلاف درخواست لگادیتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ہدایت کی جائے کہ قانون کے مطابق جلد سماعت مکمل کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید