• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت نے نئے صوبوں کی حمایت کردی، نقوی سے ملاقات

 اسلام آباد (طاہر خلیل) پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نئے صوبوں کی حمایت کردی، چوہدری شجاعت  نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپنی رہائش  گاہ میں پیر کو ایک اہم ملاقات میں نئے صوبوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو آنے والاکل معاف نہیں کرے گا۔ پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ملک کے عام لوگ ہیں ، نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہ راست عوام کی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے جڑا ہے جبکہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی اس سلسلے میں موثر راستہ ہو سکتا ہے۔ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی اور امن و امان کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید