• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم ڈیلرز کا منافع کا مارجن 8 فیصد مقرر کرنے کا مطالبہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا دورانیہ 30 روز مقرر کرنے اورمنافع کا مارجن 8 فیصد مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر15 روز میں مطالبات منظور نہ ہوئے توڈیلرز کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔۔کراچی پریس کلب میں پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش، وائس چیئرمین طارق حسن، انور کمال، صدر سندھ ریجن امیر خان اور صدر کراچی ریجن سعید خان نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر پیٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی سے ڈیلرز کا ورکنگ کیپیٹل متاثر ہورہا ہے۔ اگر سرمایہ ختم ہوگیا تو پیٹرول پمپس پر ایندھن کی فراہمی بھی متاثر ہوگی، جس سے عوام کو مشکلات اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ملک خدا بخش نے کہا کہ روزانہ قیمتوں میں ردوبدل ڈیلرز کے لیے ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ موجودہ طریقہ کار برقرار رہا تو ڈیلرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہوجائیں گے اور پیٹرول پمپس بند کرنے کی نوبت آسکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا طریقہ کار ختم کرکے 30 روزہ قیمتوں کا نظام نافذ کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید