اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) پاکستان نے اسلام آباد میں پاکستان سینٹر آف ایکسیلینس فار نیوکلیئر سکیورٹی (PCENS) میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے اشتراک سے جوہری تحفظ کے تربیتی و معاونتی مراکز کے عالمی نیٹ ورک (NSSC Network) کے سالانہ اجلاس 2026ء کا افتتاح کر دیا۔چار روزہ اجلاس میں دنیا کے 49 ممالک کے 68 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ شرکت کرنے والوں میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکومتی حکام کے ساتھ ساتھ جوہری شعبے کے متعلقہ اداروں کے نمائندے،نیوکلیئر سیکیورٹی ماہرین، سائنس دان، ماہرینِ تعلیم اور عالمی تنظیموں کے عہدیدار شامل ہیں۔