• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 ماہ میں عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے وصول

اسلام آباد( جنگ نیوز) حکومت نے 9ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔ شہری پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ تلے دب گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس مد میں وصولیاں جاری ہیں۔ وفاقی حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026کے دوران 9ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 126ارب 34کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔ دوسری جانب اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں تقریباً 47ارب روپے کی الگ وصولی کی گئی۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی ،کی مد میں بھی اربوں روپے جمع کرلیے ہیں، جو عوام پر بھاری بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید