کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کےلئے اس وقت سے بڑا مسئلہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فائنل سمیت آخری دومیچوں میں تماشائیوں کو نیشنل اسٹیڈیم میں لانا ہے کیونکہ ابھی تک کراچی میں پی ایس ایل میچوں میں تماشائیوں کی تعداد مایوس کن حد تک کم رہی ہے۔