کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردار سربلند جوگیزئی نے قومی اسمبلی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے منظور کی جانے والی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ ، بلوچستان اورسندھ اسمبلی پہلے ہی قرار دادیں منظور کرچکی ہیں بیرسٹر گوہر کا قرارداد کے حوالے سے موقف قابل مذمت ہے انہوں نےبیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیدی ہےقراردادوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قراردے کر انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے کہاگیاہے۔