اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) پاکستان میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس میں 20 مارچ کو ہونے والی سماعت جس کو پاکستان میں انتخابات کے بعد ملک میں جمہوریت کے مستقبل کا جائزہ اور پاکستان امریکا تعلقات کا عنوان دیا گیا ہے.
یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی دوسرا ملک اور وہ بھی امریکا جیسی عالمی طاقت اپنے ملک کی پارلیمانی ارکان کی عدالت (کانگریس کے ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور) میں پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں مبینہ طور پر لگائے گئے .
دھاندلی کے الزامات پر سماعت کر رہا ہے اور اس کی وجہ بھی بادی النظر میں تو یہی ہے کہ گزشتہ دنوں 25 سے 30 کے لگ بھگ اراکین کانگریس نے صدر جوبائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ایک خط میں مطالبہ کیا تھا کہ چونکہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات ہیں اس لئے جب تک مبینہ دھاندلی کے ان الزامات کی تحقیقات نہیں ہو جاتی اس کے نتیجہ میں قائم ہونے والی حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے۔