کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان سپر لیگ نائن کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہفتے کی شب دوسرے ایلی مینیٹر میں عما د وسیم اور حیدر علی نے ناممکن کو ممکن بنادیا اور اسلام آباد نے پشاور زلمی کوپانچ وکٹ سے شکست دے دی۔عامر جمال نے18ویں اوور میں23رنز دے کر جیت کو آسان بنادیا۔دو بار کی چیمپئن اسلام آباد نے 2018کے بعد پہلی بار فائنل کے لئے کوالی فائی کیاہے۔میچ کا فیصلہ ایک اوور پہلے ہوا۔عماد وسیم نے59رنز 9چوکوں کی مدد سے بنائے۔حیدر علی29گیندوں پر52نا قابل شکست رنزپانچ چھکوں اوردو چوکوں کی مدد سے بنائے۔دونوں کی شراکت میں98رنز 48گیندوں پر بنے۔پشاور کی اننگز میںایلکس ہیلز ایک اور سلمان آغا پانچ رنز بناکر صائم ایوب کا شکار بنے۔مہران ممتاز نے شاداب خان کو صفر پر بولڈ کردیا۔مارٹن گپ ٹل21گیندوں پر34رنز بناکر خرم شہزاد کا شکار بنے۔50رنز پر چار وکٹ گرنے کے بعدعماد وسیم اور اعظم خان نے صورتحال کو سنبھالا۔لیوک ووڈ نے22رنز پر اعظم خان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔